لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ ارمینا رانا خان اور شوہر نے گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگوائی تھی۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے حال ہی میں کورونا کی ویکسین لگوائی ہے اور وہ اس پورے عمل اور تجربے کے بارے میں بتائیں گی۔
بعدازاں اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکسین کے بعد محسوس ہونے والی علامات کے بارے میں بتایا۔
Update 24 hours after the vaccine: No major symptoms, a headache and slight muscle soreness. The husband is completely symptom free M.A. I will update you all after 48 hours. #AstraZeneca
— Armeena (@ArmeenaRK) March 15, 2021
ارمینا نے ویکسین لگنے کے 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد کہا کہ انہیں کوئی واضح علامت محسوس نہیں ہوئی، بس انہیں سر اور پٹھوں میں معمولی درد ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور اب میں آپ کو 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد آگاہ کروں گی۔
Update: Both of us have developed a slight fever now. We thought we were going to get away without symptoms. This is good though, our bodies fighting hard. #Covidvaccine https://t.co/f7xQYGgBaI
— Armeena (@ArmeenaRK) March 15, 2021
ویکسین لگوانے کے 48 گھنٹے گزر جانے کے بعد اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ مجھے اور میرے شوہر کو معمولی بخار ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ ارمینا رانا خان سے قبل اداکارہ ریما نے بھی کورونا کی ویکسین لگوائی تھی جب کہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی حال ہی میں ویکسین لگوائی ہے۔