راحت فتح علی خان نے ایف بی آر کو 3 لاکھ روپے ٹیکس جمع کروا دیا

Published On 07 April,2021 04:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو تین لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔

گلوکار راحت فتح علی خان کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 12لاکھ روپے کی ادائیگی کیلئے نوٹس بھیجا تھا۔ گلوکارراحت فتح علی خان نے ایڈوانس انکم ٹیکس کی مد میں 3لاکھ روپے ٹیکس جمع کروایا۔ ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی گزشتہ سال کی آمدن کا تخمینہ لگا کر نوٹس جاری کیا تھا۔ 

Advertisement