لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عفت عمر نے کورونا ویکسین لگوانے پر عوام سے معذرت کرلی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عفت عمر نے ٹویٹر پر لکھا کہ وہ معذرت خواہ ہیں اور شرمندہ ہیں، دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتی ہیں۔
I am sorry.I am ashamed.I apologise from the bottom of my heart.I will repent.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 6, 2021
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں طارق بشیر چیمہ کے خاندان کو کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا گیاتھا جبکہ ویڈیو میں عفت عمر کو بھی کورونا کی ویکسین لگواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد 40 سالہ اداکارہ کو کم عمر ہونے کے باوجود ویکسین لگوانے پر مداحوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔