گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

گزشتہ روز مومنہ مستحسن نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سٹوری میں اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

مومنہ مستحسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چہرے پر نا ہی کوئی میک اپ ہے اور نا کوئی فلٹر لگایا ہے، بس صرف کووڈ ہے۔

اپنی سٹوری میں مومنہ مستحسن نے لکھا کہ قرنطینہ موڈ آن ہے، تصویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے گلوکارہ نے اپنے گھر میں ہی قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔

مومنہ مستحسن نے مداحوں کو عالمی وبا سے محفوظ رہنے کا بھی مشورہ دیا اور لکھا کہ محفوظ رہیں۔