لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرولز لوگوں کے کیرئیر، تعلقات اور ذہنی سکون برباد کر رہے ہیں۔
زویا ناصر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے ان صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا جو ہر وقت کسی نا کسی شخص پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
زویا نے لکھا کہ سوشل میڈیا ٹرولز لوگوں کے تعلقات، کیرئیر اور ذہنی صحت برباد کررہے ہیں، اگر ٹرولنگ کرنے والے صارفین کو ہر بار ٹرول کے بدلے منہ پر گھونسا مارا جائے تو ہی انٹرنیٹ سے ایسی زیریلی چیزوں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹرول کرنے والے دوسروں کا مذاق اڑا کر یا ان کی تذلیل کرکے کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ زویا نے ایسے افراد کو بزدل اور جاہل بھی قرار دیا۔