پاکستان کو پاکستانیوں سے خطرہ ہے: اداکار فرحان سعید

پاکستان کو پاکستانیوں سے خطرہ ہے: اداکار فرحان سعید

تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔

فرحان سعید کی جانب سے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی گئی ہے جس میں کیپشن درج تھا کہ تھپڑ، چانٹے، گالیاں، ٹرولنگ، میمز سن کر کون سا ملک آپ کے ذہن میں آتا ہے۔

فرحان سعید پاکستانی عوام سے درخواست کی کہ خدا کے لیے ایک قوم بن کر رہیں نہ کہ مجمع بن کر، اللہ کی قسم پاکستانیوں کو کسی سے خطرہ نہیں ہے مگر پاکستانیوں سے ہے ۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں پاکستانیوں کو تنبیہ کی کہ ابھی وقت ہے لیکن ہمیشہ نہیں رہے گا۔