عمران خان، زرداری کے مقابلے میں نواز شریف پسندیدہ سیاستدان ہیں: اداکارہ نمرہ خان

Published On 18 June,2021 05:14 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نمرہ خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف زرداری کے مقابلے میں اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا ہے۔

اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں نجی چینل کے شومیں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے ملک کے تین بڑے سیاستدانوں مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان آصف زرداری اور وزیراعظم عمران خان کا نام لے کر پوچھا کہ ان میں سے کون سے سیاستدان آپ کے پسندیدہ ہیں؟

میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نمرہ خان نے آصف زرداری اور عمران خان کے مقابلے میں نواز شریف کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا اور اس کی وجہ بتائی کہ لاہور بہت خوبصورت ہے۔
 

Advertisement