ارمینا خان نے عورتوں کو ہراساں کرنا عالمی مسئلہ قرار دیدیا

Published On 20 June,2021 10:51 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ ارمینا خان نے کہا ہے کہ عورتوں کو ہراساں کرنا عالمی مسئلہ ہے ،مانچسٹر میں چہل قدمی کرتے مجھے اوردیگر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر عورتوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے ایک مختصر نوٹ شیئر کیا ہے کہ ’’میں آج انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں چہل قدمی کیلئے نکلی تو مجھے ہراساں کیا گیا بلکہ میرے آگے جاگنگ کرنے والی خواتین بھی اسی چیز کا سامنا کررہی تھیں‘‘۔

انہوں نے لکھاکہ عورتوں کا ہراساں کرنا ایک عالمی مسئلہ ہے ۔خیال رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پرورش پائی اور اب ان کی مستقل رہائش وہیں ہے ۔
 

Advertisement