حریم شاہ کی شادی کے چرچے، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Published On 28 June,2021 04:52 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے رکن پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے چرچے ہونے لگے۔ یہ شادی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔

معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے تاہم اس بار سوشل میڈیا پر انکی شادی کے چرچے ہو رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے نجی ٹی وی کی ویب سائٹ نے حریم شاہ کی معروف سیاستدان سے شادی کی بھی تصدیق کی ہے۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی تاہم نجی ٹی وی کے مطابق حریم شاہ نے انٹرویو میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے انہوں نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ ایک انٹریو میں حریم شاہ نے شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ اس خبروں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کی شادی کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، مداحوں کی بڑی تعداد مبارکباد دے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب حریم شاہ سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں۔
 

Advertisement