لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور بے باک اداکارہ عائشہ عمر نے لباس، رنگت، جسم سے متعلق تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کرنے کی دھمکی دے دی۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے چند تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تنبیہ کی کہ وہ ان کی تصاویر پر منفی تبصرے کرنے سے گریز کریں۔
اپنے انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ اب سے کسی کے بھی لباس، رنگت، سٹائل یا جسم کے حوالے سے تبصرے کرنے والوں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایسے نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں کو بلاک اور رپورٹ کردیا جائے گا۔ لہذا انتخاب آپ کا اپنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری پوسٹ پر تعمیری تنقید کرنے والوں کو ناصرف سراہا جائے گا بلکہ ان کی تعریف بھی کی جائے گی۔