اداکارہ میرا کا سیاست میں آنے کا اعلان، تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

Published On 23 July,2021 09:45 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ میرا نے تحریک انصف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاست میں آںے کا اعلان کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ میرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہو چکی ہیں، اس لئے وہ اب سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ جلد ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرکے پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان ہوگا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں اداکارہ میرا نے کہا تھا کہ کوئی اس قابل ہی نہیں کہ وہ ان سے شادی کریں، میری شادی میں کوئی دلچسپی نہیں، اب کبھی شادی نہیں کرونگی۔

ادکارہ میرا نے عید کے موقع پر قربانی کے گوشت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسے غریبوں میں تقسیم کر دینا چاہیے، ایک بوٹی بھی فریج میں نہیں رکھنی چاہیے۔
 

Advertisement