جشن آزادی پر فنکاروں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

Published On 14 August,2021 06:28 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات نے قوم کو مبارک باد پیش کیں تو شوبز شخصیات نے بھی مداحوں کو جشن آزادی کی مبارکبادیں دیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے جشن آزادی کے موقع پر ملک اور قوم کی خوشحالی کی دعا کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

اداکار شان نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی۔

اداکار عدنان صدیقی نے بھی جشن آزادی کے موقع پر مداحوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے آزادی پر جذباتی پوسٹ لکھی اور کہا کہ ہر گزرتے سال انہیں آزادی کی قدر اور اہمیت سمجھ آ رہی ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ کومل رضوی نے قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ عائزہ خان نے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور قوم کو آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے معروف ملی نغمے یہ تیرا پاکستان ہے، یہ میرا پاکستان ہے کہ الفاظ بھی لکھے۔

صبا قمر نے بھی یوم آزادی کے موقع پر انسٹاگرام سٹوری میں قومی پرچم کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی۔

عائشہ عمر نے بھی یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم کے رنگوں سے مشابہہ لباس پہن کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

اداکار احمد علی بٹ نے بھی جشن آزادی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ملک کی محبت سے تعمیر کرنے کا پیغام دیا۔

اداکارہ وینا ملک نے سفید لباس میں ملبوس ہوکر ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا تھامے تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’یہ وطن ہمارا ہے ہم ہیں پاسباں اس کے‘‘

اداکارہ نمرہ خان نے بھی قوم پرچم کے ہمراہ اپنی پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جہاں وطن سے اظہار محبت کیا، وہیں قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد بھی دی۔

 

Advertisement