حریم شاہ کی ایک اور ہوشربا ڈانس کی ویڈیو وائرل

Published On 28 August,2021 10:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی بھارتی گانے پر ہوشربا ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر شو بز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔بعض ویڈیوز بہت جلد صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں

اگر بات کریں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی تو آئے روز سو شل میڈیا پر ان کی ویڈیوز دھوم مچاتی رہتی ہیں۔ ان دنوں وہ ترکی میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی نئی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

اب ایک مرتبہ پھر ان کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ بھارتی فلم   ہم دل دے چکے صنم ،، کے گانے تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی،پر ہو شر با ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی حریم شاہ کی رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ویڈیو میں وہ کسی ایسے کمرے میں موجود تھیں جو بظاہر کوئی دفتر لگ رہا تھا۔ ایک طرف ایک کرسی پڑی ہے جبکہ سامنے میز پر ایک لیپ ٹاپ موجود ہے۔
 

Advertisement