چھاتی کا کینسر، برطانوی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ زندگی کی بازی ہار گئیں

Published On 06 September,2021 05:41 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی گلوکارہ سارہ ہارڈنگ 39 سال کی عمر میں چھاتی کے کینسر کے باعث زندگی کی بازی ہار گئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سارا ہارڈنگ کو گزشتہ برس اگست میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کیلئے ان کی زندگی کو طول دینے کے لیے ماسٹیکٹومی اور کیموتھریپی کروائی تھی، سارہ کی ماں نے انسٹاگرام پر ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ چمکتا ہوا ستارہ 12 ماہ تک بیماری سے لڑنے کے بعد آخر ڈوب گیا۔

سارہ کی والدہ نے لکھا کہ یہ میں انتہائی غمزدہ دل کے ساتھ یہ خبر شیئر کر رہی ہوں کہ میری خوبصورت بیٹی سارہ کا انتقال ہو گیا، آپ میں سے بہت سے لوگ سارہ کی کینسر کے ساتھ لڑائی کے بارے میں جانتے ہوں گے اور یہ کہ اس نے اپنی تشخیص سے لے کر آخری دن تک اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کی۔ وہ آج صبح پرسکون طور پر چلی گئی، میں پچھلے ایک سال کے دوران ان کی حوصلہ افزائی، ہمت بڑھانے والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔

انہوں نے کہا میں چاہتی ہوں کہ سارہ کو ایک چمکتے ہوئے ستارے کی طرح یاد رکھا جائے نہ کہ انہیں خوفناک بیماری کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے مر جانے والی لڑکی کے طور پر یاد رکھا جائے۔

Advertisement