جمائما گولڈ سمتھ نے نئی فلم کیلئے پاکستانیوں سے مدد طلب کرلی

Published On 16 September,2021 05:29 pm

لندن: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے نئی فلم کے لیے پاکستانیوں سے مدد طلب کرلی۔

خیال رہے کہ جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور پر محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل بھی مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گی۔اس فلم کی سکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی سابق اہلیہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں لندن میں فلم کیلئے پاکستانی سٹائل کے رکشے کی ضرورت ہے۔ انہیں اگلے ہفتے منگل اور جمعے کو فلم کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی سٹائل کے رکشے کی ضرورت ہوگی۔

جمائما نے لکھا کہ اگر کوئی اس تناظر میں ان کی مدد کردے، کسی کی اگر کسی ایسے شخص سے جان پہچان ہو تو وہ انہیں بتائے۔
 

Advertisement