سونو سود 20 کروڑ روپے ٹیکس چوری میں ملوث نکلے

Published On 20 September,2021 08:54 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار سونو سود کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے محکمہ انکم ٹیکس نے تین دن تک چھان بین کی۔ محکمہ نے کہا کہ ٹیم کو تین روز تک مسلسل تلاشی کے بعد ایسے ثبوت ملے ہیں جن کے مطابق سونو سود نے 20 کروڑ روپے کی ٹیکس چوری کی ہے ، سونو سود نے ٹیکس سے بچنے کیلئے مختلف طریقے اختیار کئے۔

لکھنؤ میں ایک انفراسٹرکچر گروپ کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا جس کے ساتھ اداکار نے مشترکہ منصوبے کیلئے معاہدہ کر رکھا ہے ، دفتر پر چھاپے کے دوران ٹیکس چوری سے متعلق شواہد ملے ہیں۔