لاہور: (ویب ڈیسک) چند ہفتے قبل پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی طرف سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے ایک وزیر کے ساتھ شادی کر لی ہے تاہم اب وہ اپنے اس دعوے سے مکر گئی ہیں۔
مقامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ نہیں بلکہ وہ میرے ساتھ شادی سے قبل غیر شادی شدہ تھے اور ان کا نام بلال شاہ ہے۔
حریم شاہ کا دعویٰ ہے کہ بلال شاہ کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خاصے قریب ہیں۔
حریم شاہ نے اس سے قبل مختلف میڈیا ہاؤسز سے گفتگو کے دوران شوہر کےپہلے سے شادی شدہ ہونے سے متعلق دعویٰ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ تو میں نے مذاق میں کہا تھا۔
حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کی چندتصاویر بھی شیئر کی ہیں جن میں بلال شاہ کو سابق صدر آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل حریم شاہ نے شوہر کا نام بتا ئے بغیر دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے۔ حریم شاہ کے دعوے کے بعد سعید غنی سمیت کئی پیپلز پارٹی اراکین نے دلچسپ بیانات بھی دیے اور ایسے کسی بھی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔
اُس وقت حریم شاہ کاکہنا تھا کہ میری جس سےشادی ہوئی ہے،وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں اور اس وقت صوبائی وزیرہیں، کراچی میں مقیم ہیں اوراسمبلی اجلاس میں شرکت بھی کرتے ہیں اور ان کے قریبی دوستوں کو ہماری شادی کا علم ہے۔ میرے شوہرپہلےسے شادی شدہ ہیں، جب وہ اپنی پہلی بیوی کوراضی کرلیں گے تب سب کو شوہر سے متعلق بتاؤں گی۔