کنگنا رناوت پر ماسک نہ لگانے پر مداحوں کی تنقید

Published On 30 September,2021 09:40 am

ممبئی:(روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کوئی ایسا موقع جانے نہیں دیتیں جہاں مداح انہیں تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، حال ہی میں کنگنا کو ماسک نہ لگانے پر مداحوں کی باتیں سننا پڑیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کبھی اپنے بیانات، کبھی فلموں میں ادا کیے جانے والے کردار تو کبھی دوسروں پرتنقید کرکے متعدد بارتنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔اب اداکارہ کواس وقت سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا جب وہ ممبئی ایئرپورٹ پرموجود تھیں اورانہوں نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا تھا۔

نہ صرف یہ بلکہ اداکارہ فوٹوگرافرزکو وکٹری کے ایسے پوزدے رہی تھیں کہ جیسے وہ کوئی جنگ فتح کرکے آئی ہوں ۔ صارفین نے ان کے سٹائل پرکہا کہ ‘واہ نوماسک نوانٹری کو کیا اگنورکیا گیا ہے ، یہ نا انصافی ہے ’ ایک اورنے کہا کہ ‘’ یہ کوئی مہارانی ہیں جو ماسک نہیں لگارہیں ’ جب کہ ایک اورنے کہا کہ ‘یہ جیت کا نشان کیوں بنارہی ہیں۔
 

Advertisement