آریان خان کے مستقبل کیساتھ کھیلا جا رہا ہے: روینہ ٹنڈن

آریان خان کے مستقبل کیساتھ کھیلا جا رہا ہے: روینہ ٹنڈن

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے پیغام میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ‘منشیات کیس کی آڑ میں شرمناک سیاست کھیلی جا رہی ہے۔

روینہ ٹنڈن نے مزید کہا کہ ‘یہ ایک نوجوان کی زندگی اور مستقبل ہے جس کے ساتھ وہ کھیل رہے ہیں۔

 خیال رہے کہ چند روز قبل بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو حراست میں لیا تھا۔

این سی بی کی جانب سے ان پر منشیات کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ شاہ رخ خان کے بیٹے نے اس الزام کو مسترد کر دیا تھا۔