عائشہ اکرم کو دھمکیاں دینے کا الزام، ٹک ٹاکر علی شاہ کیخلاف مقدمہ درج

Published On 12 October,2021 03:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے قتل کی دھمکیوں کے الزام کے تحت ٹاک ٹاکر علی شاہ کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے ملزمان گرفتار کروانے کے نتیجے میں عائشہ اکرام کو دھمکیاں دی گئیں جس پر عائشہ نے تھانہ شاہدرہ کے فرنٹ ڈیسک پر درخواست جمع کروائی کہ انہیں قتل کئے جانے کا خوف لاحق ہے، جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ، عائشہ اکرم اور ریمبو کی نئی آڈیو سامنے آ گئی

سی سی پی او لاہور نے مقدمہ درج کروا کر ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی یقین دہانی کروا دی۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ اکرم کو بلیک میل کرکے مینار پاکستان لیجایا گیا:سانحہ گریٹر اقبال پارک میں مزید انکشافات

 

Advertisement