عاطف اسلم کے نئے گانے نے کرکٹ کا جشن دوبالا کر دیا

عاطف اسلم کے نئے گانے نے کرکٹ کا جشن دوبالا کر دیا

میڈیا رپورٹ کے ما بق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنے نئے گانے ’’کرکٹ کھیڈئیے ‘‘کو ریلیز کرکے ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز پر ملک بھرمیں شروع ہونے والے کرکٹ کا لطف دوبالا کردیا ، اس گانے میں ریپر فارس شفیع اور طلال قریشی کی آوازو ں کو بھی سنا جا سکتا ہے۔

اس گانے جیسے ہی گلوکار عاطف اسلم کے الفاظ’’مٹی دا مان تو رکھ لے ‘‘سنائی دیتے ہیں توکرکٹ کے مداح یقیناًجھومنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔عاطف اسلم کا کہناہے کہ یہ گانا خاص طور پر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ہے اور مداحوں کو پسند آیا ہے۔