بھارتی اداکار کی اچانک موت 7 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی

Published On 06 November,2021 09:41 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارتی اداکار پنیت راج کمار کی اچانک موت کے بعد 7 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی۔ آنجہانی اداکار کی بعد از مرگ آنکھیں بھی عطیہ کی گئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کی موت کے بعد ان کے 7 مداحوں نے خود کشی کرلی جبکہ 3 مداح صدمے کے باعث چل بسے ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 3 مداحوں نے خودکشی صرف اپنے آنجہانی اداکار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آنکھیں عطیہ کرنے کیلئے کی۔

اداکار کے مداحوں کی خودکشی اور انتقال کے 10 واقعات ریاست کرناٹک میں پیش آئے ہیں۔