برطانوی گلوکارہ نے ٹک ٹاک کیلئے گانے سے انکار کی وجہ بتا دی

Published On 24 November,2021 09:38 am

لندن: (روزنامہ دنیا) ایوارڈ یافتہ برطانوی گلوکارہ ایڈیلے نے ٹک ٹاک کیلئے گانا نہ گانے کی وجہ بتا دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈیلے سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ وہ ٹک ٹاک کیلئے کیوں نہیں گاتیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ 14 سالہ بچوں کو بھی پتہ ہو کہ ایڈیلے کون ہیں۔ گلوکارہ نے اس کا جامع انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان سب بچوں کے پاس ماں ہے، بجائے 14 سالہ بچوں میں مقبول ہونے کے، میں ان لوگوں کیلئے کام کروں گی جو میری عمر کے ہیں۔

ایڈیلے نے مزید کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ بچے میرے البم سنیں کیونکہ یہ گہرے جذبات ابھی ان کی سمجھ میں نہیں آئیں گے۔
 

Advertisement