ممبئی:(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سدا بہار اداکار انیل کپور نے اپنی بیوی کو طلاق دیکر کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار انیل کپورکرن جوہر کے شو میں کنگنا رناوت اور سنجے دت کے ساتھ ایک انٹرویو بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ سنیتا کپور کو چھوڑ کر اداکارہ کنگنا رناوت سے شادی کرنے کی بات کی ہے۔
انٹرویو کے دوران انیل کپور سے پوچھا گیا کہ آپ اپنی بیوی کو کس عورت کے لیے چھوڑ سکتے ہیں؟۔اس سوال کے جواب میں اداکار انیل کپور نے کہا کہ وہ خاتون کنگنا رناوت ہیں جن کے لیے وہ اپنی بیوی کو چھوڑ سکتے ہیں۔
کنگنا نے انیل کپور سے پوچھا کہ کون سی ایسی اداکارہ ہیں جس کے لیے وہ اپنی بیوی کو چھوڑ سکتے ہیں۔ جس پر انیل کپور نے انہی کا نام لے لیا۔
اداکار کا جواب سن کر کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ کنگنا آپ کو یہ جواب سن کر فکرمند ہونا چاہیے جس پر انیل کپور نے کوئی بات کرنے سے گریز کیا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے 1984 میں سنیتا کپور سے شادی کی تھی، جن سے ان کے تین بچے ہیں، ان کی بیٹی سونم کپور بالی ووڈ کا ایک بڑا نام ہیں۔