اداکارہ ماہرہ خان کی نانی وفات پا گئیں

اداکارہ ماہرہ خان کی نانی وفات پا گئیں

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا کہ ان کی نانی کا انتقال جمعرات کی سہ پہر کو ہوا، انہوں نے اپنی نانی کے ہمراہ چند یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔ اداکارہ نےاپنی نانی سے متعلق بتایا کہ انہوں نے محض 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا مگر رضیہ خانم نے اپنے خاندان کیلئے ہمت بھری زندگی بتائی۔

اداکارہ کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ نانی انتہائی پیار کرنیوالی خاتون، کہانیاں سنانے میں ماہر اور ساڑھی زیب تن کرنے میں نفیس مزاج رکھتی تھیں۔ جو بھی ان سے ملتا اپنے آپ کو خاص محسوس کرتا۔ نانی کو بھولنے کی عادت تھی مگر ایک چیز جو وہ کبھی نہیں بھولیں وہ نانا سے ملنے والی شدید محبت تھی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی نانی کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات پر فخر محسوس کرتی ہیں۔