لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا: اشنا شاہ شاہد آفریدی سے متاثر

لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا: اشنا شاہ شاہد آفریدی سے متاثر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اداکارہ اشنا شاہ نے سابق کپتان سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے لکھا کہ شاہد آفریدی کے ساتھ پرواز میں بہت اچھا لگا ، پاکستان کے سب سے بڑے ستارے کی عاجزی دیکھ کر حیران رہ گئی ہوں ۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ لالا نے اپنے رویے اور اخلاق سے دل جیت لیا ہے، شاہد آفریدی نے میری حوصلہ افزائی کی، مجھے دُعاؤں سے نوازا اور ہر شخص کے ساتھ بےحد اچھے طریقے سے پیش آئے ، خاص طور پر وہ بچوں کے لیے بہت مہربان ہیں ۔