عمران عباس کا اپنے مداح کو کام سے کام رکھنے کا مشورہ

عمران عباس کا اپنے مداح کو کام سے کام رکھنے کا مشورہ

عمران عباس سے آن لائن بات چیت کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ احد رضا میر کیوں نہیں آئے صبور کی شادی پر؟۔ اداکار نے جواب میں لکھا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے کام سے کام کیوں نہیں رکھتے ؟۔ جتنا آپ لوگوں کی زندگی کے بارے میں سوچتے ہیں اگر اپنے بارے میں سوچتے تو کہیں کے کہیں پہنچ جائیں، اس لئے دوسرے کے بجائے اپنے بارے میں سوچیں۔