کیف: (دنیا نیوز) روس کی طرف سے یوکرین پر مسلط کی گئی جنگ کے باعث مشہور اداکار پاشالی ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی یوکرین پر مکمل قبضے کےلیے کارروائی جاری ہے جبکہ یوکرینی فوج کی جانب سے بھی بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس دوران دونوں اطراف سے نامور شخصیات کے مرنے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں، حالیہ خبر یوکرین کے مشہور اداکار پاشا لی کی ہے، جو روسی بمباری میں ہلاک ہو گئے۔
روسی فوج نے دارالحکومت کیف کے نزدیک ارپن نامی علاقے پر بمباری کی جس کی زد میں آکر ملک کے دفاع کے لیے وردی پہننے والے 33 سالہ اداکارہ پاشا لی ہلاک ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر اداکار پاشا لی کی آخری انسٹاگرام پوسٹ بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں یوکرین کی فوجی وردی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہمارے ملک پر روسی افواج کے حملے جاری ہیں، ہم تصویر لے رہے ہیں اور مُسکرا رہے ہیں کیونکہ ہم یوکرین کو بچانے کے لیے لڑ رہے ہیں۔