لندن میں رنگا رنگ فیشن میلہ، پاکستان میں بنے عروسی ملبوسات کی نمائش

لندن میں رنگا رنگ فیشن میلہ، پاکستان میں بنے عروسی ملبوسات کی نمائش

تفصیلات کے مطابق لائف سٹائل لندن فیشن شو کا انعقاد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان ہائی کمیشن لندن کے تعاون سے کیا گیا۔

سنٹرل لندن کے فائیو سٹار ہوٹل میں منعقدہ فیشن شو پاکستان برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے سو سال مکمل ہونے اور ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کے ستر سال مکمل ہونے کی مناسبت سے کیا گیا۔

فیشن شو میں پاکستان کے چار بڑے ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے، عروسی ملبوسات پہنے ماڈلز خاص طور پر توجہ کا مرکز تھیں، مردانہ شلوار قمیض بھی فیشن شو میں مرکز نگاہ رہی۔