لاہور: (ویب ڈیسک) اداکار فہد شیخ نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان گزشتہ رات کیا۔ اور بتایا تھا کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 24.03 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جب کہ ڈیزل پر 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل پر 39.16 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.49 روپے فی لٹر اضافہ کیا جارہا ہے۔
اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خصوصی سٹوری پوسٹ کی اور ان کے لیے پیغام جاری کیا۔ فہد شیخ نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا آپ لوگ واقعی سنجیدہ ہیں؟
انہوں نے شہباز شریف کو مینشن کیا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ کچھ رحم کردیں، سانس مفت ہے، اس پر بھی کوئی ٹیکس ہوجائے تو مزہ آجائے۔