اداکارہ میرا کراچی میں اداکارہ ریشم کو یاد کرنے لگیں

Published On 22 June,2022 07:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ میرا کراچی میں ساتھی اداکارہ ریشم کو یاد کرنے لگیں۔

اداکارہ میرا ان دنوں کراچی میں موجود ہیں، ایسے میں اُن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اُنہوں نے خصوصی طور پر ریشم کے لیے بنائی۔

ویڈیو میں میرا نے ریشم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں کراچی میں عدنان کے گھر پر ہوں، یہاں فلم دیکھ رہی ہوں۔

میرا نے کہا کہ ریشم یاد کرو، تُم نے اسی جگہ پر بیٹھ کر ہمیں شاعری سُنائی تھی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں تُم سے بہت پیار کرتی ہوں اور تمہیں بہت یاد کررہی ہوں۔ ریشم اپنا بہت زیادہ خیال رکھنا۔
 

Advertisement