سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس جاری

Published On 02 August,2022 11:18 am

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد اسلحہ لائسنس جاری کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ سٹار سلمان خان نے قتل کی دھمکیوں کے بعد اسلحہ لائسنس حاصل کرلیا، سلمان خان نے ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے ملاقات میں ذاتی حفاظت کے لئے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی تھی۔

ممبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کے پس منظر میں ان کے تحفظ کے لیے اسلحے کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل سلمان خان نے اپنی حفاظت کے لئے بلٹ پروف گاڑی بھی خریدی تھی۔
 

Advertisement