لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے سابقہ منگیتر شہباز شگری کے ساتھ علیحدگی کے بعد تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔
متعدد انسٹاگرام پوسٹس پر انہوں نے صارفین سے پوچھا پورا سچ جانے بغیر بول لیا آپ سب نے؟ کر لیا تنگ یا ابھی اور تھوڑا رہتا ہے تو وہ بھی کر لیں، اب میں تھوڑا سا کچھ بولوں؟
یاد رہے کہ یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب برطانیہ کی ماڈل طلولہ مائر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے سابق بوائے فرینڈ فوٹو گرافر قیس احمد کے ساتھ آئمہ بیگ کے تعلقات تھے۔
انسٹا گرام پوسٹ پر معروف گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے ساری صورتحال ختم کرنے کے لیے باوقار بیان دیا لیکن چند لوگ (خاموش) رہنا چاہتے ہیں کیونکہ جانتے ہیں نہ صرف ان کے بارے میں بلکہ خاندانوں کے بارے میں بھی اور کتنی بدصورت چیزیں سامنے آئیں گی۔ میں احترام کو اب بھی برقرار رکھنا چاہتی ہوں جو میں نے لوگوں کو دیا ہے، درحقیقت اس ایک شخص اور خاندان کے لیے کیونکہ میری پرورش اس طرح نہیں ہوئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں ان لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتی اور نہ اڑا سکتی جو مر چکے ہیں یا انہوں نے دوسرے کو کس طرح استعمال کیا اور پھر ایسا سلوک کیا، جیسے وہ متاثرہ ہیں، جو لوگ ایسے شخص کو ذاتی طور پر جانتے ہیں، ان کے پاس اس معاملے میں کہنے کے لیے کچھ نہیں ہے کیونکہ وہ آپ لوگوں کے باخبر ہونے سے پہلے سچ جانتے ہیں اور مجھ پر بھروسہ کریں کہ وہ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنے تعلقات سے متعلق دعویٰ کرنے والے اکاؤنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا ہے، میں اس وقت شدید صدمے سے گزر رہی ہوں کیونکہ لوگ نہیں جانتے ہیں اصل میں کیا ہوا تھا اور فالتو لوگ فالورز اور پیسوں میں اضافہ چاہتے ہیں، برائے مہربانی انہیں دیں تاکہ یہ لوگ اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ سکیں۔
صورتحال کو براہ راست لوگوں کو ہدف بنا کر دھمکانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ چند دنوں میں مجھے بڑا تعجب ہوا لوگ یا کوئی سمجھدار آدمی کس طرح ان الزمات پر یقین کرسکتا ہے جو کسی شخص نے صرف چند فالورز حاصل کرنے کے لیے سچ اور سٹوری کے پیچھے حقیقت جانے بغیر لگائے ہوں۔
ایک پوسٹ پر انہوں لوگوں سے کسی اچھے ڈاکٹر کے بارے میں تجویز طلب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے ان لوگوں کو بھیجنے کی ضرورت ہے، جنہیں ان کی اشد ضرورت ہے، ساتھ تھوڑے سے پیسے بھی ورنہ آپ کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو میرے ساتھ ہوا ہے، جو آپ جانتے ہیں وہ جانتے ہیں۔
معروف گلوکارہ نے زور دیتے ہوئے لکھا کہ یہ طبی صورتحال حقیقی ہے، حتٰی کہ مریض بالکل اسی طرح کر رہے ہیں، اوہ نہیں! لیکن یہ چیزیں آپ سے بھی بدتر ہیں، وہ اپنی دنیا میں فلموں کی طرح جینا شروع کر دیتے ہیں کیونکہ یہ آپ جیسے لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان کو مزید چڑھا دیتے ہیں، جس سے ان کی اپنی صحت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ میرے پاس چند دستاویزات یا کچھ بھی نہیں لیکن میری بہن کے پاس یقیناً ہے، تو میرے پاس حقائق ہیں، میں صرف آپ کی اپنی بازی لڑکی ہوں جو صرف اپنے گانے کے فن سے لوگوں کو محظوظ کرنا جانتی ہے۔
آئمہ بیگ نے تیسری انسٹاگرام سٹوری میں مائر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر چند مخصوص الفاظ بولے اور صرف آدھی ویڈیو پوسٹ کی۔