ممبئی: ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ مقبول ترین ریڈیو آوازوں میں سے ایک انٹرویو لینے والی اور ٹاک شو کی میزبان تبسم گوول ممبئی میں 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں 18 نومبر کی شام کو دل کا دورہ پڑا، تبسم نے بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا،ان کا سب سے مشہور اور مقبول شو پھول کھلے ہیں گلشن گلشن تھا جہاں وہ مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت کرتی تھیں، ان کے انٹرویوز کی پیشکش اگلے برسوں میں ہندوستانی ٹاک شوز کا نمونہ بن گئی۔
وہ 1944 میں ممبئی میں کرن بالا سچدیو کے طور پر پیدا ہوئیں، انہوں نے 1947 میں بے بی تبسم کے طور پر اپنا آغاز کیا، تبسم کی شادی مشہور ٹی وی سٹار ارون گوول کے بھائی وجے گوول سے ہوئی تھی۔