معروف ہالی ووڈ اداکار نے خودکشی کرلی

معروف ہالی ووڈ اداکار نے خودکشی کرلی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ سیریز پاور رینجرز سے شہرت حاصل کرنے والے جیسن مینجر جسٹن ہنٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 49 سالہ اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے تاہم ان کی جانب سے موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

رپورٹس میں جیسن ڈیوڈ فرانک کی موت کی وجہ خودکشی بتائی جا رہی ہے تاہم ان کی خودکشی کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں۔

خیال رہے کہ جیسن ڈیوڈ فرانک پاور رینجرز سیریز میں بچوں کی فلم مائٹی مورفن میں ٹومی اولیور کے کردار سے مشہور ہوئے تھے۔