لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز نے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے والدین کو اہم مشورہ دے دیا۔
ایک تازہ انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے پاکستان میں نئے جوڑوں کے درمیان طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ والدین شادی سے قبل اس بات کو یقین بنائیں کہ اُن کے بچے کمانا شروع کردیں ورنہ حالات خراب ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے جوڑوں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کیلئے میں والدین سے کہنا چاہتا ہوں کہ چھوٹی عمر میں بچوں کی شادیاں مت کرائیں،کمائی نہ ہونے کی وجہ سے نئے جوڑوں کے درمیان لڑائیاں شروع ہوتی ہیں جس کا نتیجہ طلاق نکلتا ہے۔
نعمان اعجاز نے نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی زندگی سے کھیلنا بند کردیں اور سمجھدار ہونے کے بعد انہیں شادی کے متعلق خود فیصلہ کرنے دیں۔