ہانیہ عامر ایک بہت پروفیشنل اداکارہ ہے: رابعہ کلثوم

Published On 16 March,2023 02:20 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر ایک بہت پروفیشنل اداکارہ ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ نے ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے لیڈ ایکٹرز کی وجہ سے سیٹ پر پیش آنے والے تلخ واقعات سے متعلق سوال کیا۔

سوال کے جواب میں رابعہ کلثوم نے بتایا کہ مجھے اپنے کیرئیر کے دوران کئی ایسی اداکارائیں ملیں جن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، ایسی اداکاراؤں کو دیکھ کر دل کہتا ہے کہ اگر کام کرنا اتنا ہی مشکل ہے تو کیوں کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداکارائیں کوئی ایک نہیں بہت ساری ہیں جن کی ایک لمبی فہرست میرے پاس موجود ہے لیکن میں نام نہیں بتاسکتی ، اس صورتحال میں کئی اداکاراؤں کیخلاف غلط باتیں بھی بہت پھیلائی جاتی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے ہانیہ عامر بھی ایسا ہی نام ہے جن کے حوالے سے بہت سی غلط رائے قائم کی گئی لیکن جب میں نے کام کیا تب مجھے اندازہ ہوا کہ ہانیہ ایک بہت پروفیشنل اداکارہ ہے ۔

Advertisement