رونالڈو کی گرل فرینڈ نے سعودیہ میں نیٹ فلکس شو کی شوٹنگ شروع کردی

Published On 16 March,2023 11:13 am

ریاض: (ویب ڈیسک) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ عالمی فیشن آئیکن 29 سالہ جارجینا روڈریگز نے سعودی عرب میں نیٹ فلکس شو کی شوٹنگ شروع کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دستاویزی فلم آئی ایم جارجینا کا عنوان جارجینا کی زندگی کے گرد گھومتا ہے، یہ شو 24 مارچ کو نشر ہوگا، جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب پرتگالی فٹبالر کی گرل فرینڈ ان دنوں بچوں کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہیں۔

Advertisement