ممبئی: (ویب ڈیسک) سینیئربھارتی اداکار سمیر کھاکھڑ مختف اعضاء ناکارہ ہوجانے کے باعث 71 برس کی عمر میں چل بسے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق سینیئراداکارکےبھائی گنیش کھاکھڑ نےان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئےبتایا کہ سمیرکھاکھڑ بوری ولی کی اسپتال کےانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرعلاج تھے جہاں مختلف اعضاء ناکارہ ہوجانے کے باعث فوت ہو گئے ہیں۔
اداکارسمیرکھاکھڑنے اپنے 38 سالہ فلمی کیرئیر کےدوران مختلف فلموں اورڈراموں میں کام کیا جن میں ’دل والے‘، ’پرندہ‘، ’ریٹرن آف جویل تھیف‘، ’شہنشاہ‘ اور ’جے ہو‘ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں جبکہ انہیں ڈرامہ سیریز ’نکڑ‘ میں ’کھوپڑی‘ کا کردار ادا کرنے پر بہت سراہا گیا تھا۔