ممبئی : ( ویب ڈیسک ) آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔
دستاویزی فلم کے ذریعے گلوکار کی زندگی کے عروج اور اچانک آنے والے زوال کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی جبکہ موزیز سنگھ کی ہدایت کاری میں بننے والی دستاویزی فلم کو رواں سال کے آخر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پراجیکٹ کو ’ بیئر ایٹ آل ڈاکو‘ فلم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جس میں ہنی سنگھ کی زندگی کا ایسا پہلو دکھایا جائے گا جو لوگوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور فلم کے ذریعے کبھی سنائی اور دکھائی نہ دینے والی کہانی بیان کی جائے گی۔
اس حوالے سے ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ میرے مداحوں نے ہمیشہ مجھے بہت پیار دیا ہے اور اسی لئے اُن کا حق ہے کہ ہے کہ وہ میری مکمل کہانی سے واقف ہوں۔