ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے نامور لیجنڈری کامیڈین اور ملیالم فلموں کے مقبول کامیڈین انوسینٹ ورید تھیکے تھالا کو طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سائوتھ فلم انڈسٹری کے لیجنڈری کامیڈین کو سانس لینے میں دشواری ہونے پر ایک روز قبل ارناکلام کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں اپنی نگہداشت میں رکھ لیا۔
تاہم اب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں قدرے بہتری آئی ہے۔
انوسینٹ ورید تھیکے تھالا جو صرف انوسینٹ کے طور پر معروف ہیں، کو گلے میں انفکیشن کے بعد سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہونے پر فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ 74 سالہ ادکار کی طبیعت میں بہتری کی خبروں پر ان کے پرستاروں اور فلمی حلقوں کی جانب سے اظہاراطمینان کیا گیا ہے۔
انوسینٹ کیرالا سے تعلق رکھنے والے پہلے اداکارہیں جنھوں نے لوک سبھا کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی۔ ماضی میں وہ کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دے چکے ہیں۔
انوسینٹ 700 سے زائد فلموں میں مختلف اقسام کے کرداروں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں۔
سینیئراداکار کی آخری فلم’ کڈووا‘ گذشتہ برس ریلیز ہوئی تھی جس میں معروف اداکار پرتھوی راج نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔