بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ پوجا بھٹ کورونا میں مبتلا ہوگئیں

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ پوجا بھٹ کورونا میں مبتلا ہوگئیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ پوجا بھٹ نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے مداحوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ احتیاط کریں کیونکہ کورونا اب بھی موجود ہے اور آپ مکمل ویکسی نیٹڈ ہونے کے باوجود بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ میں جلد کورونا کو شکست دے دوں گی۔