فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل نہیں ہونا چاہیے: سونیا حسین

Published On 12 May,2023 11:09 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل نہیں ہونا چاہیے۔

ایک نجی نیوز سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سونیا حسین نے اپنے شوبز کیریئر اور انڈسٹری سے اپنی توقعات کے متعلق گفتگو کی۔

سونیا حسین کا ’دادل‘ میں ایک خطرناک کردار نبھانے پر کہنا تھا کہ لوگ ان کو ایسے کردار میں پسند کرتے ہیں اور وہ اسے خوش قسمتی سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسے کردار آفر ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم سے قبل انہوں نے صرف بچپن میں ایک کھلونا گن اٹھائی تھی لیکن ’دادل‘ کی وجہ سے انہیں موقع ملا کہ وہ بندوق کو استعمال کرنا سیکھیں۔

رومینٹک رول ادا کرنے کے متعلق اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے فلم ’ٹچ بٹن‘ میں رومینٹک رول کیا ہے۔

سونیا حسین کا کہنا تھا کہ وہ انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں آئی ہیں بلکہ وہ معاشرے میں تبدیلی کا پیغام پہنچانا چاہتی ہیں اور فلموں میں خواتین کو صرف آئٹم گرل نہیں ہونا چاہیے۔

Advertisement