پاکستانی کامیڈی فلم ' سپر پنجابی' نمائش کے لیے پیش کردی گئی

Published On 12 May,2023 08:21 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی پنجابی کامیڈی فلم 'سپر پنجابی' کو نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ،فلم کو 3 مارچ کو ریلیز کیے جانا تھا تاہم پی ایس ایل 8 کی وجہ سے فلم کی نمائش کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا گیا۔

’سپر پنجابی‘ پنجابی زبان کی فلم ہے، کامیڈی، مزاح سے بھرپور فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر ، صائمہ بلوچ، افتخار ٹھاکر ، ثنا فخر اور عدنان شاہ ٹیپو سمیت دیگر شامل ہیں جبکہ فلم کی ہدایات کار ابو علیحہ ہیں۔

فلم کو صفدر ملک اور افتخار ٹھاکر نے پروڈیوس کیا جسے پاکستان سمیت 19 ممالک میں ریلیز کیا جارہاہے،اس سے قبل اس فلم کو 3 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیے جانا تھا تاہم مارچ میں پی ایس ایل 8 کی وجہ سے اس فلم کی نمائش کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ 

Advertisement