بشریٰ انصاری کی مداحوں سے لمبی اور صحت والی زندگی کیلئے دعا کی اپیل

Published On 16 May,2023 02:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لاہور میں اپنی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا، اداکارہ نے درخواست کی کہ دعا کریں میری لمبی اور صحت والی زندگی ہو۔

پاکستان کی سینئر اور ورسٹائل ایکٹر بشریٰ انصاری کی سالگرہ 15 مئی کو منائی جاتی ہے، اس سالگرہ کے موقع پر بشریٰ انصاری نے لاہور میں کیک کاٹا۔

بشریٰ کا کہنا تھا کہ ان کی سالگرہ منائی جاتیں ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی سالگرہ ہوٹل میں منائی گئی۔

 

اداکارہ نے کہا کہ وہ کیک کھانے سے اجتناب کرتیں ہیں کیونکہ کیک میں بہت زیادہ میٹھا ہوتا ہے، تاہم انہوں نے اپنی سالگرہ کا تھوڑا سا کیک ضرور کھایا۔

سینئر اداکارہ نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی کہ انکی زندگی ہو اور صحت والی زندگی ہو، مجھے زندگی بہت پسند ہے اور زندگی میں بڑا مزا آتا ہے۔

 

Advertisement