عمران خان اصول پسند شخصیت، سفارش کیلئے آنیوالوں کو باہر نکال دیتے ہیں: جاوید شیخ

Published On 16 May,2023 03:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر اداکار جاوید شیخ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہا کہ عمران خان ایک نڈر اور دلیر آدمی ہیں، وہ ایک اصول پسند شخصیت ہیں جو اپنے اصولوں کے آگے کمپرومائز نہیں کرتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میرا 1995 کا ساتھ ہے، میں شوکت خانم کیلئے آج تک کام کر رہا ہوں، مجھے ان کی جو چیز اچھی لگتی ہے وہ ان کا نڈر ہونا ہے، وہ اصولوں کے پابند شخص ہیں، اگر کوئی شخص شوکت خانم کیلئے عمران خان سے سفارش کرنے آئے تو عمران خان اسے باہر نکال دیتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ زرداری، نواز شریف اور عمران خان تینوں نے مجھے عزت دی ہے، 1995 میں بھوربن میں اپنی فلم ’مشکل ‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا جب نواز شریف کسی کانفرنس کیلئے وہاں تشریف لائے تھے، میں نے انہیں گانے کی شوٹ دیکھنے کیلئے دعوت دی، اس کے بعد نواز شریف نے مجھے لنچ پر مدعو کر لیا جس کے بعد ہماری دوستی بڑھ گئی، عید پر کرکٹ میں ملاقاتیں ہونے لگیں، اس کے بعد والد کے انتقال پر بھی نواز شریف مصروفیات کے باوجود تعزیت کیلئے آئے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری یاروں کے یار ہیں، نواز شریف پیار کرنے والے اور عمران خان اصولوں کے پابند ہیں۔
 

Advertisement