فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی فلم 'فاسٹ ایکس' 19 مئی کو ریلیز ہوگی

Published On 16 May,2023 10:39 pm

نیویارک: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز کی فلم 'فاسٹ ایکس' 19 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ ایکس میں فاسٹ اینڈ فیوریس کے آنجہانی اسٹار پال واکر کی بیٹی میڈو واکر ایک مختصر کردار ادا کرتے ہوئے فلمی دنیا میں ڈیبیو کریں گی۔

فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے ہالی ووڈ اسٹار وِن ڈیزل کا کہنا ہے کہ فاسٹ ایکس پال والکر کا خواب تھا۔ پال والکر 2013 میں ایک کار حادثے کا شکار ہوکر انتقال کر گئے۔ وہ آخری بار فاسٹ اینڈ فیوریس 7 میں نظر آئے تھے جو ان کی موت کے بعد ریلیز کی گئی تھی۔

فلم میں ون ڈیزل، جیسن موموا، جیسن سٹیتھم، جورڈانا بریوسٹر، لوڈاکریس، مشیل روڈریگ، سنگ کانگ، اور ٹائرس گبسن شامل ہیں۔ 

Advertisement