شوبز ستارے اور ملک کے نامور کھلاڑی بھی جناح ہاؤس حملے پر رنجیدہ

Published On 18 May,2023 09:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی سٹارز کی بڑی تعداد پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے کور کمانڈر ہاؤس لاہور پہنچ گئی جہاں انہوں نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے پر افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے شوبز کے ستارے اور کھلاڑی بھی 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کر رہے ہیں، فلمسٹار معمر رانا، میگھا، گلوکار ساحر علی بگا، حامد علی خان اور وارث بیگ جناح ہاؤس پہنچے اور پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

کھیل کے میدان کے ہیروز کامران اکمل، سلمان بٹ اور خواجہ جنید نے پاک فوج کے جوانوں کو ملک کے حقیقی ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی حفاظت کی ضامن ہے۔

اس موقع پر گلوکار ساحر علی بگا نے نغمہ گنگنا کر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے اختتام پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کی گئیں اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Advertisement