کانز فلم فیسٹیول، سعودی ستاروں اور عرب ڈیزائنرز نے میلہ لوٹ لیا

Published On 18 May,2023 09:53 am

کانز: (دنیا نیوز) فلمی دنیا کا 76واں کانز فلم فیسٹیول تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جہاں سعودی ستارے اور عرب ڈیزائنرز شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

سعودی ماڈل امیرہ الزہیر نے لبنانی ڈیزائنر رمی کادی کے گلابی رنگ کے گاؤن میں جلوے بکھیرے جبکہ برطانوی اداکارہ زیٹا جونز اور ان کی بیٹی کیرس لبنانی ڈیزائنر علی صاب کے گاؤنز پہنے جلوہ گر ہوئیں، برازیلی اداکارہ الیسندرا ایمبروسیو نے بھی علی ساب کا ڈیزائن کردہ گاؤن پہنا۔

فلمی دنیا کا 76واں کانز فلم فیسٹیول دنیا بھر کے شائقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جاپان، چین اور کوریا کے فلمی ستارے بھی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ امریکی اداکار جونی ڈپ بھی کئی سالوں بعد عوامی تقریب میں دیکھے گئے ہیں۔

Advertisement