نور بخاری کی 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' میں کام کرنے پر فواد خان، ماہرہ خان پر شدید تنقید

نور بخاری کی 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' میں کام کرنے پر فواد خان، ماہرہ خان پر شدید تنقید

اپنے ایک بیان میں نور بخاری نے کہا کہ جب دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی تو مجھے ایک بات یاد آئی لیکن میں اس وقت خاموش رہی، لوگ کہتے ہیں کہ میں بہت تنقید کرتی ہوں لیکن باقی اداکار بھی تو ہمیں ٹرول کرتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اور شان کو پنجابی فلمیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا، ہمیں کہا جاتا تھا کہ ایسے کپڑے کیوں پہنتے ہو، پنجابی بولتے ہو، تمہیں ایسا کیوں کرنا پڑتا ہے؟، شان ایسا کیوں کرتا ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔

نور بخاری نے کہا کہ فواد خان اور ماہرہ خان نے پنجابی فلم میں کام کیا اور ویسی ہی وضع قطع اختیار کی تو ان دونوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں کہ پنجابی فلم کیوں کی؟۔